شہزادہ محمد بن سلمان سے یمنی صدرکی ملاقات،

امدادی کوششوں پر تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 31 مئی 2018 14:08

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے یمنی صدر عبد الربہ منصور ہادی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے یمنی صدر عبد الربہ منصور ہادی نے ملاقات کی۔جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ یمنی عوام کی امدادی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔