80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں ،ْ

آج کے دن سب ہی تاریخی ہے ،ْنوازشریف کا حکومتی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ

جمعرات مئی 14:12

80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف حکومتی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے۔احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آج تاریخی دن ہے حکومت نے 5 سال مکمل کرلیے۔۔نوازشریف نے صحافی کے سوال پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے، بہت ہی تاریخی دن ہے، ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا، آج 80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں۔صحافی کے سوال پر کہ کیا عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی پر یوٹرن نہیں لیا میاں نوازشریف بغیر کچھ کہے مسکرادیئے۔