وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادرا کو خط لکھ دیا

شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہی پرویز مشرف کا پاسپورٹ بھی بلاک ہوجائے گا ،ْ ذرائع

جمعرات مئی 14:12

وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادرا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادرا کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہی پرویز مشرف کا پاسپورٹ بھی بلاک ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے خط خصوصی عدالت کی ہدایت پر لکھا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ عشرت علی نے رابطہ کر نے پر خاموشی اختیار کر لی اور موقف دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جبکہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو جائیں گے اور انہیں کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔واضح رہے کہ مارچ میں سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔