انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں ،ْ

خورشید شاہ کی بلوچستان اسمبلی میں الیکشن کے التوا کی قرارداد پر تنقید

جمعرات 31 مئی 2018 14:12

انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن سیدخورشید احمد شاہ نے بلوچستان اسمبلی میں الیکشن کے التوا کی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی جانب سے آنے والی بات کو سازش نہیں کہوں گا، لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے 2018 کے عام انتخابات ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرمی کے باعث انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے، پولنگ سٹیشنز میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ سٹاف کا بیٹھنا بھی محال ہوگا اور جولائی میں بہت سے لوگ حج کے لئے بیرون ملک ہوں گے لہذا الیکشن 25 جولائی کے بجائے اگست کے آخری ہفتے میں منعقد کرائے جائیں۔پشتونخوا اور نیشنل پارٹی کے اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی اور اپوزیشن ارکان قرارداد کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کیا