عیدالفطرپر سٹیٹ بینک کی طرف سے نئے نوٹ کااجراء (آج )جمعہ سے شروع ہو گا

بینکوں یا ایس ایم ایس کے ذریعے یہ سلسلہ 14جون تک جاری رہے گا ،ْاسٹیٹ بینک

جمعرات 31 مئی 2018 14:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) عیدالفطرپر سٹیٹ بینک کی طرف سے نئے نوٹ کااجراء (آج )جمعہ سے شروع ہو گا ،ْبینکوں یا ایس ایم ایس کے ذریعے یہ سلسلہ 14جون تک جاری رہے گا، اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق ملک بھر کے 1535 بینک نئے نوٹ جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ملک بھر کے 792بینک نئے نوٹ جاری کریں گے بذریعہ ایس ایم ایس نوٹ حاصل کرنے والے صارفین اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اپنی منتخب کردہ برانچ کا کوڈ نمبر 8877 پر میسج کریں۔ برانچ کا کوڈ صارفین اوپر دی گئی بینکوں کی فہرست سے حاصل کرسکتے ہیں۔ میسج کرنے کے بعد صارف کو ایک ٹرانزیکشن نمبر موصول ہوگا جس میں دی گئی تاریخ پر متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ بمعہ فوٹو اسٹیٹ کاپی پیش کر کے نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

ایس ایم ایس سروس کے تحت ہر صارف کو مساوی مالیت کے متبادل 10 روپے کے تین پیکٹ، 50 اور 100 روپے کے نوٹ کا ایک پیکٹ فراہم کیا جائے گا۔ایک شناختی کارڈ نمبر پر صرف ایک مرتبہ ہی نوٹ جاری کیے جائیں گے اور ایک سے زیادہ ایس ایم ایس کرنے پر مزید ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔ایک موبائل نمبر سے ایک شناختی کارڈ نمبر ہی ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے، دوسرے شناختی کارڈ کے لیے دوسرے موبائل نمبرکا استعمال کرنا ہوگا بصورت دیگر سٹیٹ بینک کے خود کار نظام کے تحت ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔میسج میں دی گئی تاریخ پر نئے نوٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ٹرانزیکشن کوڈ ناقابل استعمال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :