محکمہ زراعت کی کھجورکی فصل کو گرنے وٹوٹنے سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیرپر عملدرآمد کی ہدایت

جمعرات مئی 14:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء)محکمہ زراعت نے کھجورکے باغبانوں کو کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے اور کھجورکی فصل کو گرنے وٹوٹنے سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیراختیار کرنے کیلئے ضروری اقدامات وسفارشات سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کھجور کے باغبانوں کو اچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کے مطابق ماہ جون کے دوران کھجورکے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کردیناچاہئیے تاکہ اوپرکے حصے پر وزن برابر تقسیم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہرگچھے کو شاخ کیساتھ اس طرح باندھ دیناچاہئیے کہ انہیں سہارا مل سکے اور وہ ٹو ٹنے یا گرنے سے محفوظ رہ سکیں۔