امریکا کے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا مقصد ایران سے محاذ آرائی تھا ،روسی وزیر خارجہ

جمعرات 31 مئی 2018 14:14

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے نکل کر ایران کے ساتھ پوری طرح سے محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رسان ادرے کے مطابق سرگئی لاوروف نے پریماکوف ریڈینگز نامی بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ جس وقت امریکا ایٹمی معاہدے سے باہر نکل وہ ایران سے ہر طرح کی محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا جسس میں شام میں دمشق حکومت کی تبدیلی بھی شامل تھی ۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس چاہتاہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی ایسی بنائے جس کے بارے میں کچھ کہا جاسکے اورجس پر کچھ بھروسہ کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی ہمیشہ بدلتی رہتی ہے اور بیشتر مواقع پر اس میں تضاد پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے دھونس و دھمکی کی زبان کامیاب نہیں ہوسکتی اور اس روش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔