اسرائیلی فوج کے جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملے

جمعرات 31 مئی 2018 14:14

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) اسرائیلی فوج کے سیز فائر کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔فلسطین اطلاع رسانی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندیکے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری اسرائیلی ڈرون طیاروں نے الادار المدینہ نامی علاقے پر 3اور حماس کی مسلح شاخ القسام بریگیڈ کے مختلف ٹھکانوں پر 2 میزائل داغے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فضائیہ نے مشرقی غزہ کے محلے الزیتون سے ملحقہ زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا۔ادھرلبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ نے غزہ پراسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیں اور اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کریں۔