ایران کی طاقت جارحانہ نہیں دفاعی ہے، محمد باقر نوبخت

جمعرات 31 مئی 2018 14:14

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ایران کی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے چھ طاقتور ممالک کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ مذاکرات میں کامیابی سے ایرانی ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں کودنیا مانتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب تک عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے 11 بار ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت جارحانہ نہیں بلکہ دفاعی نوعیت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ یورپ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے جب کہ بہت سی امریکی شخصیات جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کی مخالف ہیں۔

متعلقہ عنوان :