امریکہ یورپی سٹیل درآمدات پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرے گا ، وال سٹریٹ جرنل

جمعرات مئی 14:26

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (جمعہ) سے امریکہ آنے والی یورپ کی سٹیل اور المونیئم کی درآمدات پر امپورٹ ڈیوٹیز عائد کر نا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور یورپی تجارتی حکام اس مسئلے کا حل تلاش کر نے کے لئے مذاکرات جاری رکھے ہوئے تھے تاکہ درآمدی کوٹہ وغیرہ جیسے مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے وال سٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ یورپی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی عائد کی جائے گی ۔ دریں اثناء یورپی یونین نے کہا ہے کہ معقول ڈیوٹی عائد نہ کئے جانے کی صورت میں یورپی ممالک بھی امریکا سے آنے والی درآمدی اشیاء بلیو جینز،اور وہسکی وغیرہ پر درآمدی ڈیوٹی عائد کردیں گے ۔