شیئرہولڈر بھی مالک ہونے کی ایک قسم ہے،واجد ضیاء کا بیان

براہ راست کسی گواہ نےبیان نہیں دیا نہ ہی کوئی ایسی دستاویزملی کہ نوازشریف العزیزیہ مل کےمالک،مل کی فروخت میں شامل رہےہوں؟ یا مل کی فروخت کی رقم نوازشریف کےاکاؤنٹ میں گئی ہو،جےآئی ٹی نےنواز شریف سے پوچھا پیسے باہرگئے انہوں نےکہا نہیں گئے۔استغاثہ کےگواہ کا احتساب عدالت میں بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 14:07

شیئرہولڈر بھی مالک ہونے کی ایک قسم ہے،واجد ضیاء کا بیان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2018ء) : سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء نے تسلیم کیا کہ شیئرہولڈر بھی مالک ہونے کی ایک قسم ہے،براہ راست کسی گواہ نے بیان نہیں دیا کہ نوازشریف العزیزیہ مل کےمالک،مل کی فروخت میں شامل رہےہوں؟ یا مل کی فروخت کی رقم نوازشریف کے اکاؤنٹ میں گئی ہو،جےآئی ٹی نے جب نواز شریف سے پوچھا کہ پیسے باہرگئے ہیں توانہوں نے کہا نہیں گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پرعدالت میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ قاجد ضیاء سے سوال کیا کہ ’’کیا کسی نے کہا کہ نواز شریف العزیزیہ اسٹیل مل کے شیئرہولڈر ہیں؟‘‘ جس پر واجد ضیاء نے جواب دیا کہ شیئرہولڈر بھی مالک ہونے کی ایک قسم ہے۔

(جاری ہے)

شیئر ہولڈنگ کی بات آجائے تو سب بات واضح ہوجائے گی ۔ واجد ضیاء نے کہا کہ براہ راست کسی گواہ نے بیان نہیں دیا کہ نواز شریف العزیزیہ مل کے مالک ہیں۔ ایسی دستاویز یا زبانی شواہد نہیں ملے جو ظاہرکرے کہ العزیزیہ کیلئے رقم پاکستان سے گئی ہو۔جےآئی ٹی نے جب نواز شریف سے پوچھا کہ پیسے باہرگئے ہیں توانہوں نے کہا نہیں گئے۔ اسی طرح ایسی کوئی دستاویزنہیں ملی جو ظاہرکرے کہ نوازشریف مل کی فروخت میں شامل ہوئےہوں؟ ایسی کوئی دستاویزنہیں کہ ملز کی فروخت کی رقم نوازشریف کے اکاؤنٹ میں گئی ہویا کیش ملا ہو۔

کسی شخص نے زبانی طور پر نہیں کہا کہ نواز شریف مل کی فروخت میں شامل رہے ہوں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شہبازشریف نے بالواسطہ اشارہ دیا کہ نوازشریف شیئرہولڈر ہیں۔نوازشریف سے پوچھا کہ پیسے باہر گئے توانہوں نے کہا کہ نہیں گئے۔ اسی طرح کسی نے نہیں کہا کہ نوازشریف مل کی فروخت میں شامل رہے۔