اسلام آباد کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہاں درخواست گزاروں کی سکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا،

حتمی فہرستیں پرسوں آویزاں ہوں گی

جمعرات 31 مئی 2018 14:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہاں درخواست گزاروں کی سکروٹنی کاس عمل شروع ہو گیا، حتمی فہرستیں پرسوں آویزاں ہوں گی۔ سکیورٹی اقدامات کی بدولت اسلام آباد کی تمام مساجد میں معتکفین کے کوائف معتکفین کمیٹیاں اکھٹا کر رہی ہیں۔ ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنا فرض کفایہ ہے۔

ایک گھر یا ایک محلہ کی طرف سے کسی ایک فرد کا اعتکاف بیٹھنا پورے محلہ کی طرف یہ فرض ادا ہو تا ہے اور کسی محلہ بستی سے کوئی اعتکاف نہ بیٹھا تو اس کا گناہ پوری بستی پر ہوتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی جامع مساجد اور چھوٹی مساجد میں بھی اعتکاف کے لئے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

معتکفین کمیٹیوں نے اپنی اپنی سطح پر معتکفین کے قیام، سحت و افطار کے انتظامات شروع کر رکھے ہیں جبکہ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل بھی جاری ہے۔

بعض مساجد میں پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر درخواستوں پر غور کیا جا رہا ہے اور بعض مساجد میں سابقہ معتکفین کی بنیاد پر درخواستوں کو وصول کیا جارہا ہے۔ فیصل مسجد میں 200 سے زائد معتکفین اعتکاف بیٹھیں گے جس کے لئے درخواستیں ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے بھی دعوہ اکیڈمی کو موصول ہونا شروع ہو گئی تھیں جہاں سکروٹنی کا عمل بذریعہ قرعہ اندازی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :