صوبائی دارلحکومت میں پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بدستور عوام کی پہنچ سے دور

دعوئوں کے باوجود کسی بھی مقام پر سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی نہ بنایا جا سکے ،دکاندار من مانے نرخ وصول کرتے رہے

جمعرات 31 مئی 2018 14:47

صوبائی دارلحکومت میں پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بدستور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت میںپرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بدستور عوام کی پہنچ سے دور ہیں ، دعوئوں کے باوجود کسی بھی مقام پر سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی نہ بنایا جا سکا اور دکاندار من مانے نرخ وصول کرتے رہے ۔ ایک کلولیموں دیسی سرکا ری قیمت 123 روپے کی بجائے 190روپے تک فروخت ہوتارہا ۔

آلو نیاکچا چھلکا کے سرکاری نرخ23روپے کی بجائے 30روپے ،پیاز20روپے کی بجائے 25سے 28روپے، ٹماٹر16روپے کی بجائی 25روپے،لہسن دیسی 74روپے کی بجائی110روپے،کھیرا دیسی 27روپے کی بجائی35روپے،کھیرا فارمی 20روپے کی بجائے 25روپے،پالک16روپے کی بجائے 25روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائی140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائی175روپے، ادرک چائنہ 156روپے کی بجائی220 روپے، بینگن 27روپے کی بجائی30سے 35روپے، ٹینڈے دیسی 45کی بجائے 50روپے، ،پھلیاں58روپے کی بجائی85روپے، پھول گوبھی 51روپے کی بجائے 60 روپے،گھیاکدو 20کی بجائی27روپے، سبز مرچ 58روپے کی بجائی100روپے،مٹرسرکاری نرخ106روپے کی بجائی160روپے ،شملہ مرچ 27روپے کی بجائی40روپے اور بھنڈی33روپے کی بجائی50روپے تک فروخت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو186روپے کی بجائی250روپے،سیب سفید 96روپے کی بجائی150روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائی200روپے،ایک کلو خوبانی سفید 172روپے کی بجائے 230 روپے،آڑو85روپے کی بجائی150روپے،کھجور ایرانی کھلی172روپے کی بجائے 240روپے،کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائی220روپے،گرما 74روپے فی کلو کی بجائے 76روپے،آم سندھڑی 141روپے کی بجائے 160روپے،فالسہ 146روپے کی بجائی160روپے، آلو بخارا 306روپے کی بجائی400روپے اورایک کلو انگور 141روپے کی بجائے 220روپے تک فروخت ہوا ۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے گزشتہ روز بھی مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیںاور گراں فروشی پر ایف آئی آراور جرمانے بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :