بنوں ‘مزمل خان ایڈوکیٹ کو پیپلز لائرز فورم کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ابراہیم خان ایڈوکیٹ

جمعرات 31 مئی 2018 14:47

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پیپلز لائر فورم خیبر پختونخواہ کے نئے صوبائی کابینہ صدر مزمل خان ایڈوکیٹ ، نائب صدر مہم آفریدی ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری جمیل قمر ایڈوکیٹ ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اویس خان ایڈوکیٹ ، انفارمیشن سیکرٹری دریس خان ایڈوکیٹ بننے پر ضلع بنوں پیپلز لائر فورم کے صدر ابراہیم خان ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری طارق محمود خان ایڈوکیٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بنوں کے ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد خان ایڈوکیٹ ، بخت نیاز خان سکندری ایڈوکیٹ ، سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ، فارو ق خان ایڈوکیٹ سوکڑی ، عمران علی شاہ ایڈوکیٹ ، ملک نور زادا خان ایڈوکیٹ ، بشیر الرحمن برکی ایڈوکیٹ ، شکیل خان ایڈوکیٹ ، عالمگیر خان ایڈوکیٹ کی طرف سے مبارک باد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ پیپلز لائر فورم خیبر پختونخواہ کی نئی کابینی وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے اور اپنی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دہانی کرائی ۔