نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

نگراںوزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی ،ْ صدر مملکت حلف لیں گے

جمعرات 31 مئی 2018 14:49

نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کل جمعہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے جمعرات کی رات بارہ بجے ختم ہوگئی جس کے بعد نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی جہاں صدر ممنون حسین نگراں وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو تقریب کے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصرالملک جمعہ کو11 سے 12 بجے کے دوران حلف اٹھائیں گے ،ْ تقریب میں سیاسی، عسکری اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔