پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں اپنا دفتر بناکر قبضہ جمانے کی منصوبہ بندی کر لی

جمعرات مئی 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں اپنا دفتر بناکر وہاں قبضہ جمانے کی منصوبہ بندی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط لکھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ نیٹ بال فیڈریشن کا دفتر کراچی صدر کے علاقے میں واقع ہے اور قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں چل رہے ہیں اس حوالے سے فیڈریشن کو اپنے معاملات اور ٹریننگ کیمپس چلانے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں انہیں ایک دفتر الاٹ کیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ ماضی میں بھی نیٹ بال فیڈریشن کو کوچنگ سینٹر کراچی میں دفتر دینے سے انکار کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :