ریاستی وقار کی تضحیک پر امارات میں انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن کو دس سال قید

جمعرات 31 مئی 2018 14:52

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن احمد منصور کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ابو ظہبی کی ایک عدالت نے منصور کو قریب ایک ملین درہم جرمانہ بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

انہیں متحدہ عرب امارات کے ریاستی وقار اور اس کی علامات کی تضحیک کرنے پر یہ سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے رہائی کے بعد بھی احمد منصور کی تین سال تک نگرانی کا حکم دیا ہے۔ مارچ 2017ء میں منصور کی گرفتاری کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ انسانی حقوق کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں کئی اعزازات بھی دیے جا چکے ہیں۔