اسسٹنٹ کمشنر کی تیمر گرہ بازار میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی ،6

دکاندار گرفتار وجرمانے

جمعرات مئی 14:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنردیر لوئر ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ اشفاق احمد نے تیمر گرہ بازار میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے 6 دکانداروں کو جیل بھیج دیا اور70 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لوئر دیر نے تاجر برادری ، دکانداروں اور قصائیوں سے کہا کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صارفین کو انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کو یقینی بنائیں اور خودساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں کیونکہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔