کے ایم یو، ڈاکٹر ضیاء الحق پروفیسر آف پبلک ہیلتھ کے عہدے پر تعینات

جمعرات 31 مئی 2018 14:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سو شل سائنسز (آئی پی ایچ اینڈ ایس ایس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق کو پروفیسر آف پبلک ہیلتھ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ضیاء الحق صوبے کے پہلے ڈاکٹر ہیں جنہیں پروفیسر آف پبلک ہیلتھ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ان کی تعیناتی کی منظوری یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر گزشتہ دنوں ہونے والے سینڈیکیٹ کی28ویں اجلاس میں دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ پروفیسر آف پبلک ہیلتھ کے عہدے پر تعینات ہونے والے صوبے کے پہلے اور کم عمر ترین ڈاکٹرہیں جنہیں 38سال کی عمر میں پروفیسر آف پبلک ہیلتھ بی پی ایس21کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ضیاء الحق کا تعلق ضلع دیر بالا کے سید خاندان سے ہے اور انہوں نے 2014میں برطانیہ کی گلاسگو یونیورسٹی سے پبلک ہیلتھ کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ضیاء الحق کوگزشتہ سال ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے علاوہ ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :