2 نوجوان سعودی عرب اور دوبئی میں کام کے دوران عمارتوں سے گر کر جاں بحق

جمعرات 31 مئی 2018 14:52

2  نوجوان سعودی عرب اور دوبئی میں کام کے دوران عمارتوں سے گر کر جاں بحق
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالاکوٹ کی2 رہائشی نوجوان سعودی عرب اور دوبئی میں کام کے دوران عمارتوں سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔ ایک نوجوان کی نعش بالاکوٹ پہنچا دی گئی جبکہ دوسرے شخص کی نعش آئندہ چند روز میں آبائی علاقہ پہنچائی جائے گی۔

(جاری ہے)

محلہ شاہ اسماعیل شہید کے رہائشی شیر زمان کے مطابق اس کا بیٹا غلام حسین دوبئی میں محنت مزدور کرتا تھا جو چند دو روز قبل کام کے دوران عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

غلام حسین کی نماز جنازہ بالاکوٹ میں ادا کی گئی۔ جگن کے رہائشی ابراہیم کے مطابق اس کا بیٹا محمد طیب سعودی عرب میں کام کے دوران عمارت سے گر کر جاں بحق ہوا۔ محمد طیب کی نعش سعودی عرب کے قوانین کے مطابق کارروائی کے بعد پاکستان بھیجی جائے گی جس میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔