بفہ پولیس کی کوٹلی پائیں قراقرم ہائی وے پرکارروائی میں20 کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 31 مئی 2018 14:52

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈی پی او مانسہرہ کی خصوصی ہدایت پر بفہ پو لیس نے ڈی ایس پیشنکیاری کی قیادت میں کوٹلی پائیں قراقرم ہائی وے پر سنیب چیکنگ کی گئی جس میں سے 20 کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ ربنواز خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ بفہ پولیس نے ڈی ایس پی شنکیاری کی قیادت میں قراقرم ہائی وے کوٹلی پائیںکے مقام پر سنیب چیکنگ کی گئی جس میں سے 20 سے زائد مختلف قسم کی گاڑیوں کے کالے شیشے اتار کر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے PPC.1279.23.55/109 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :