گوہر ایوب خان نے ہر گھر تک بجلی کی سہولت بہم پہنچا کر ضلع کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں سے منور کیا، عمر ایوب

جمعرات 31 مئی 2018 14:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 17- ہری پور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گوہر ایوب خان نے ہری پور کے کونے کونے اور گھر گھر تک بجلی کی سہولت بہم پہنچا کر ضلع کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں سے منور کیا، اس کے بعد ہم نے اپنے ادوار میں محروم علاقوں میں بجلی کے مسائل حل کئے، گذشتہ مختصر دور میں صرف کھلابٹ میں 500 بجلی کے کھمبے دیئے۔

(جاری ہے)

ہری پور کے گھر گھر تک بجلی کی سہولت گوہر ایوب خان نے پہنچائی، ہم نے تو اپنے دور میں خان پور میں نئے ٹرانسفارمر اور پول فراہم کر کے بجلی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ خان پور کے 18 گائوں میں گیس کی سہولت فراہم کی جس کیلئے انہوں نے باقاعدہ پائپ لائن بچھا کر صارفین کو میٹر اور کنکشن فراہم کئے۔