حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دریائے سندھ اور غازی بروتھا نہر کے کنارے دفعہ 144 نافذ

جمعرات 31 مئی 2018 14:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور فیاض علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر دریائے سندھ اور غازی بروتھا نہر کے کنارے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ غازی نعمان جاوید کے مطابق رمضان المبارک میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی عوام نے دریائے سندھ کے ساحلوں کا رخ کر لیا ہے جس سے دریائے سندھ اور غازی بروتھا نہر میں حادثات اور ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، دریائے سندھ اور غازی بروتھا نہر اب تک سینکڑوں انسانوں کو نگل چکی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر ہری پور فیاض علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کر کے غازی بروتھا نہر اور دریائے سندھ کے کنارے نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔