کینٹ پولیس نے گرلز کالج کی طلبہ کے راستہ میں کھڑے ہونے والے نوجوانوں کو تھانہ میں دھلائی کے بعد چھوڑ دیا

جمعرات 31 مئی 2018 14:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ایبٹ آباد شہر میں واقع گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبات کی شکایت پر کینٹ پولیس نے چھٹی کے وقت گرلز کالج کے باہر اور راستہ میں کھڑے ہونے والے نوجوانوں کو تھانے لے جا کر دھلائی کے بعد چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

گرلز کالج نمبر ون بند کھوہ کی طالبات نے قائم مقام ڈی پی او سونیا شمروز خان کو شکایت کی کہ کالج کے باہر اور راستہ میں آوارہ نوجوان کھڑے ہو جاتے ہیں، اس شکایت پر کینٹ پولیس نے گذشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گرلز کالج کی چھٹی کے بعد کالج کے باہر اور راستہ میں کھڑے آوارہ نوجوانوں کو پکڑ کر تھانے لے گئے۔

تھانہ میں آوارہ نوجوانوں کی پٹائی کی گئی جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ اب مستقل بنیادوں پر یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :