ضلعی الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن کیلئے این اے 16 اور پی کے 39 کیلئے پولنگ سٹیشنوں کا اعلان کر دیا

جمعرات 31 مئی 2018 14:55

ضلعی الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن کیلئے این اے 16 اور پی کے 39 کیلئے پولنگ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ضلعی الیکشن کمیشن نے 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے جنرل الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔ این اے 16 اور پی کے 39 کیلئے پولنگ سٹیشنوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشن 251، 292 نواں شہر ڈھوڈیال کی حدود میں قائم کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف دور میں بھی دونوں پولنگ سٹیشن پہاڑی پر ہونے کی وجہ سے تبدیل کئے گئے تھے کیونکہ 30 فیصد ووٹرز بیمار یا عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے وہاں نہیں پہنچ پا رہے تھے۔

ضلعی الیکشن کمیشن نے ایک پولنگ سٹیشن 292 جو خواتین کیلئے ہے، کو گرلز پرائمری سکول ڈھوڈیال سے سپورٹس ہال میں تبدیل کر دیا ہے جو قابل تحسین اقدام ہے لیکن مردوں کے پولنگ سٹیشن جو گرلز ہائی سکول ڈھوڈیال میں واقع ہے اور خواتین کے پرانے پولنگ سٹیشن سے کافی دور بھی ہے، کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈھوڈیال میں 10 لاکھ روپے کی لاگت سے حال ہی میں ایک سپورٹس ہال تعمیر کیا گیا ہے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ڈاکٹر اظہر اور مشتاق احمد نے کیوں دلچسپی نہیں لی یا یہ کہ ضلعی الیکشن آفس کو کس طرح معلوم ہوا کہ ڈھوڈیال میں سپورٹس ہال تعمیر ہو چکا ہے، خواتین کا پولنگ سٹیشن نہ دیا جائے، اسی حجرہ کے دوسری طرف سڑک کے دوسرے کنارے پہلے سے تیار شدہ سپورٹس ہال کو مردوں کا پولنگ سٹیشن نہ بنانا کونسی حکمت ہے۔