ڈی پی او تورغر کی جدباء میں کھلی کچہری، جرائم پیشہ عناصر، علاقہ میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ

جمعرات مئی 14:55

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر سردار خان نے جدباء میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے پولیس سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس تورغر کے زیراہتمام جدباء میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی پرویز خان، انوسٹی گیشن آفیسر زین خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار خان، ضلع تورغر کے دیگر اعلیٰ افسران، بلدیاتی نمائندوں، تاجر برادری، علماء کرام اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر لوگوں نے اپنے مسائل پیش کئے۔ ڈی پی او سردار خان نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔ ڈی پی او نے کہا کہ تورغر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں کا قلع قمع کر کے پائیدار امن کے قیام کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔