لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دیکر غربت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے، ماہرین لائیو سٹاک

جمعرات مئی 14:55

فیصل آباد۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ماہرین لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 7کروڑ لوگوں کا روزگار لائیوسٹاک سے وابستہ ہے اس لئے لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دیکر غربت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے، ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایا کہ ڈیری مصنوعات کے فروغ اور ان کی زیادہ سے زیادہ برآمد کیلئے قومی ڈیری پالیسی کی اشد ضرورت ہے ، انہوںنے کہا کہ اگر پاکستان ڈیری ڈویلپمنٹ کمپنی اور حکومت کے دیگر اداروں کے اشتراک سے غریب کسانوں کو بھینسوں کی خرید کیلئے بلاسود قرضے ادا کئے جائیںتو ڈیری ڈویلپمنٹ کو زبر دست فروغ حاصل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل ڈیری فارمز کے قیام ، کولنگ ٹینکس کی فراہمی، کمیونٹی فارمنگ کے فروغ ، بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب ، رورل سروسز پرووائیڈر پروگرام کی افادیت کے ذریعے دودھ کی پیداوار کوبڑھانے کیساتھ اسے زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتاہے۔انہوں نے سفید انقلاب لانے کیلئے حکومت سے مزید فنڈز کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :