پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی نے اپنے پسندیدہ ناموں کا اعلان کردیا
جانتے ہیں یہ دو شخصیات کون ہیں جن کا نام سنتے ہی ن لیگ کہے گی۔۔۔ نامنظور! سینئر دفاعی تجزیہ کار حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر درانی کے نام سامنے لے آئے،اس سے قبل پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا تھا۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 14:23
(جاری ہے)
جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان اتفاق کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران اس نام کو پبلک کردیا گیا۔
تاہم پی ٹی آئی کے مطابق انہیں سوشل میڈیا پر ناصر محمود کھوسہ کا نام نامزدکرنے پر شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ جس پرتحریک انصاف ناصر کھوسہ کے نام کو واپس لینے پر مجبور ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں طے پایا کہ ناصر کھوسہ کا نام واپس لیا جائے۔ بعدازاں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اپنے ہی نامزد کردہ نگران وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کے نام کو واپس لینے کا اعلان کردیا۔ جس پرسیاسی جماعتوں اور تجزیہ کاروں نے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ دوسری جانب وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ناصر کھوسہ کے نام کو واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ناصر محمود کھوسہ کی نامزدگی پر مذاق کیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی ایک آئینی و قانونی طریقہ کے تحت کی گئی ہے۔ جس کے باعث نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب جو مرضی کہتی رہے کہ ہم نے جلد بازی میں نامزدگی کردی یا جو کچھ مرضی کہے۔ اب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جس پرآئین کے تحت نامزدگی ہوئی ہے اسی طرح ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر کوئی مشاورت یا نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اب نگراں وزیراعلیٰ کے نام پردوبارہ مشاورت کی جائے، یانام واپس لے لیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
پی ٹی آئی نے ججز ہراسگی کا ذمہ دار جسٹس قاضی فائز عیسی کو قرار دیدیا
-
طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 22 اپریل کو’’ارتھ ڈے‘‘2024 کے موقع پر اہم ماحول دوست اقدامات کا فیصلہ
-
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک کی ملاقات،آئی ایس پی آر
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت
-
جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار
-
ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات اور پارلیمانی اتفاق رائے درکارہے، پولرائزیشن سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ..
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہی: عظمیٰ بخاری
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.