Live Updates

سپیکر کے تحمل‘ برداشت سے جمہوری رویے سیکھے، ڈاکٹر شیریں مزاری

جمعرات 31 مئی 2018 14:59

سپیکر کے تحمل‘ برداشت سے جمہوری رویے سیکھے، ڈاکٹر شیریں مزاری
اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) تحریک انصاف کی چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اس پارلیمان سے انہیں ایک تجربہ ملا ہے‘ ہم نے سپیکر کے تحمل‘ برداشت اور جمہوری رویے سے سیکھا ہے‘ ہم نے تنقید زیادہ کی تاہم حکومتی اراکین کی موجودہ پارلیمانی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی افسوسناک رہی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہم نے تنقید زیادہ کی‘ اپوزیشن کی لیکن آپ سے تحمل‘ برداشت اور جمہوری رویے سیکھے۔

(جاری ہے)

اس پارلیمان میں کام کرنا میرے لئے ایک نیا تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان میں حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی لائق افسوس امر تھا۔ ہماری جماعت کے اراکین نے ایک ٹیم کے طور پر اس پارلیمان میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ میں شیخ آفتاب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہر وقت ہنس کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی کمیٹیوں کے کام کو مزید باضابطہ بنانے اور پارلیمنٹ کے احتساب کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سپیکر‘ عملہ‘ میڈیا اور دیگر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویج بورڈ کے اراکین کا تقرر صحافیوں کی مرضی اور منشاء سے ہونا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات