قومی اسمبلی نے صدر کی تنخواہ‘ الائونسز‘ مراعات (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی

جمعرات 31 مئی 2018 14:59

قومی اسمبلی نے صدر کی تنخواہ‘ الائونسز‘ مراعات (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری ..
اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے صدر کی تنخواہ‘ الائونسز‘ مراعات (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ہائوس سے استدعا کی کہ انہیں یہ بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ الوداعی سیشن میں نہیں آنا چاہیے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اس بل پر اتفاق رائے نہیں ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وہ ارکان سے درخواست کرتے ہیں کہ انہیں بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے بعد ازاں ہائوس سے رائے لینے کے بعد انہوں نے بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دے دی۔