غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والی کشتی پرسوارافراد رہا، کپتان بدستور قید

جمعرات مئی 15:06

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران ایک کشتی کے کپتان کے سوا باقی تمام افراد کو اسرائیلی فوج نے رہا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کیترجمان ادھم ابو سلمیہ نے بتایا کہ قابض فوج نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والی کشتی کے دیگر تمام افرادکو رہا کردیا ہے تاہم اس کا کپتان کشتی کا کپتان سھیل محمد العامودی بدستور پابند سلاسل ہے۔

اس کی رہائی کے سلسلے میں انسانی حقوق کی تنظیموں بالخصوص ریڈ کراس سے رابطہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی ایک کشتی کو دو روز قبل سمندر میں اس وقت آگے جانے سے روک دیا تھا جب کشتی پر سوار افراد کئی سال سے جاری بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے کشتی پر سوارتمام افراد کو گرفتار اور کشتی کو قبضے میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :