ناشتے یاافطاری کے وقت مالٹے کے جوس کا استعمال بچوں میں موٹاپے کا موجب بن سکتا ہے، ماہرین غذائیات

جمعرات 31 مئی 2018 15:06

ناشتے یاافطاری کے وقت مالٹے کے جوس کا استعمال بچوں میں موٹاپے کا موجب ..
ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم ایک بین الاقوامی میڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ افطاری کے وقت مالٹے کے جوس کا استعمال بچوں میں موٹاپے کا موجب بن سکتا ہے۔ ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ مالٹے کا جوس نہار منہ پینے یا افطاری میں پینے سین بچوں میں موٹاپے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تحقیق جریدہ ٹائمز میں شائع کی گئی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے تحقیق کے دوران 13 سال کی عمر کے 652 بچوں کو شامل کیا گیا۔ ان میں ناشتے یا افطاری میں مالٹے کا جوس پینے والے 50 فی صد بچوں میں موٹاپا پایا گیا۔ماہرین نے خبردار کیا ہے افطاری کے وقت مالٹے کا جوس بہت سے طبی مسائل کا موجب بن سکتا ہے۔ اس میں شوگر اور حراروں کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو صحت کے لیے مضر ہے۔