صنعتی شعبہ کی ترقی کے لیے پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے‘راجہ وسیم حسن

صنعتی شعبہ زائد پیداواری لاگت کے باعث حریف ممالک چین،بنگلہ دیش ویت نام سے مسابقت نہیں کر پارہا صنعتی شعبہ میں بجلی و گیس کی زائد قیمتوں کے باعث پاکستانی اشیاء مہنگی ،برآمد ات کم تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے‘ نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

جمعرات 31 مئی 2018 15:06

صنعتی شعبہ کی ترقی کے لیے پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے‘راجہ وسیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کی ترقی کے لیے پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے صنعتی شعبہ زائد پیداواری لاگت کے باعث حریف ممالک چین، بنگلہ دیش،ویت نام سے مسابقت نہیں کر پارہا ،صنعتی شعب میں بجلی و گیس کی زائد قیمتوں کے باعث پاکستانی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میںپاکستانی اشیائی کی مانگ میں کمی سے برآمدات کم اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی شرح نمو کم ہو کر رہ گئی ہے جس سے صنعتکاروتاجر برادری پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے بے جا ٹیکس اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت اضافہ سے اشیاء کی پیداواری لاگت دن بدن بڑھ رہی ہیں جس سے بالواسطہ طور پر عوام متاثر ہورہی ہے۔ پیداوار کم ہونے سے برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھتا جا رہا ہے۔ برآمدات بڑھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔