ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمت میں58ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا‘

گھریلو سلنڈر92روپے اور کمرشل سلنڈر355 روپے مہنگا

جمعرات مئی 15:08

ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمت میں58ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان(( ایل پی جی چیمبر آف پاکستان )اورایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا ہے کہ ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمت میں58ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعدCP 502ڈالر سے بڑھ کر 560ڈالر پر پہنچ گئی ہے جس سے پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں فی ٹن 7803روپے، گھریلو سلنڈر92روپے اور کمرشل سلنڈر355 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم ایل پی جی پالیسی2016میں اپنے وعدے کے مطابق صارفین کیلئے 895روپے کا کھریلو سلنڈر یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ قیمتیں بڑھنے سے ایل پی جی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے ایل این جی کو پروموٹ کرنے کیلئے ایل پی جی انڈسٹری کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں میں جو چھوٹ ایل این جی کو دی گئی ہے وہ ایل پی جی کو بھی دی جائے اور ایل پی جی انڈسٹری کے ساتھ سوتیلوں سا سلوق بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ 2018-2019میں لگائے گئے ٹیکس 20000فی میٹرک ٹن فوری واپس لیا جائے اور ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق ایل پی جی صارفین کیلئے ملک بھر میں 895روپے کا گھریلو سلنڈر یقینی بنایا جائے۔