بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل پلندری میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کریں گے

جمعرات مئی 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل یکم جون بروز جمعتہ المبارک کوپلندری میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کریں گے، جبکہ 2جون بروزہفتہ کوباغ میںجبکہ 3 جون بروزاتوار بانڈی عباس پور میں جبکہ 4 جون بروز سوموار کو تراڑکھل میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کریں گے۔