بھارتی ریاستی دہشتگردی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا بلکہ علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق رہیں گے ،ْچوہدری محمد مسعود خالد

اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے اپنا بھرپور کر دار ادا کریں ،ْ وزیر سول ڈیفنس

جمعرات 31 مئی 2018 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و استبداد اور بھارتی ریاستی دہشتگردی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا بلکہ علاقائی امن کو بھی شدید خطرات لاحق رہیں گے ۔

(جاری ہے)

پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ دن زیادہ دور نہیں کہ جب دنیا کشمیریوں کے حق کو تسلیم کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سہ فریقی مذاکرات کو بھی خوش آئند قرار دیا ااور کہا کہ کشمیر ی قیادت کی شمولیت کے بغیر مذاکرات کو قابل عمل اور بامقصد نہیں بنایا جا سکتا ۔

انہوں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ مسئلہ کے پرامن حل کے لیے اپنا بھرپور کر دار ادا کریں ۔