بھارت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو مسئلہ کشمیر متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرے ،ْچوہدری محمد اسحق

جمعرات 31 مئی 2018 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیل خانہ جات چوہدری محمد اسحق نے کہا ہے کہ بھارت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو مسئلہ کشمیر متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرے ۔ بھارت نے گزشتہ ستر برس میں جو زخم کشمیر ی عوام کو دئیے ہیں وہ بہت گہرے ہیں اور کبھی بھی مندمل نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے سہ فریقی مذاکرات ناگزیر ہیں ۔

چوہدری محمد اسحق نے کہا کہ عالمی برادری نے اگر مودی سرکار کے توسیع پسندانہ عزائم اور جنگی جنون کا بروقت نوٹس نہ لیا تو عالمی امن کسی بھی لمحہ تہس نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ختم کرانے اور مسئلہ کشمیر کو رائے شماری کے ذریعہ حل کرانے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں ۔