Live Updates

کوٹلی،ضلعی انتظامیہ کاناجائزتجاوزات کرنے والوں،غیرمعیاری اشیاء خردونوش فروخت کرنے والوںکیخلاف سخت ایکشن

متعددگرفتار،ہزاروںروپے کے جرمانے،عوام کاضلعی انتظامیہ کوزبردست الفاظ میںخراج تحسین

جمعرات 31 مئی 2018 15:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کادبنگ ایکشن،ناجائزتجاوزات کرنے والوں،گرانفروشوںاورغیرمعیاری اشیاء خردونوش فروخت کرنے والوںکے خلاف سخت ایکشن،متعددگرفتار،ہزاروںروپے کے جرمانے،عوام کاضلعی انتظامیہ کوزبردست الفاظ میںخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارنے کوٹلی سٹی کی مختلف مارکیٹوں،بازاروںکااچانک معائنہ کیا۔

دوران معائنہ ناجائزتجاوزات کرنے والوںکاسامان ضبط کرلیاگرانفروشوں،غیرمعیاری اورناقص اشیاء خردونوش فروخت کرنے والے متعددحوالات بندجبکہ درجنوںکوہزاروںروپے کے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی شخص کوبھی غیرمعیاری،مضرصحت اورناقص اورسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء فروخت نہیںکرنے دینگے انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میںبازاروںمیںرش بڑھ جاتاہے تاجرحضرات اپناسامان اپنی دکان شٹرکے اندررکھیںکسی بھی تاجر،دکاندارکوتجاوزات کرنے یاسڑک پرسامان لگانے کی اجازت ہرگز نہیںدینگے سڑک پرسامان لگانے سے جہاںپیدل چلنے والوںکومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے وہیںپرٹریفک کی روانی میںبھی خلل پیداہوتاہے انہوںنے ڈرائیورزحضرات کوسختی سے ہدائت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی گاڑیاںشہرکے اندرمختص کردہ چارپارکنگ جگہوںپرپارک کریںاس کے علاوہ شہرکے اندرٹریفک،رش والی جگہ پر،مین روڈپرگاڑی پارک کرنے کی ہرگزاجازت نہیںہے اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارنے کہاکہ انتظامیہ عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے دوسری طرف عوام،شہریوںنے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کواحسن اندازمیںسراہا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :