صدر مملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے،

تاریخ رقم ہو گئی قبائلی علاقہ جات خیبر پختونخوا کا حصہ بن گئے فاٹا کی تر قی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے، انضمام سے خطے میں استحکام پیدا ہو گا، صدر مملکت ممنون حسین

جمعرات 31 مئی 2018 15:08

صدر مملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے 25ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں،صدر مملکت کے دستخط کے بعد قبائلی علاقہ جات خیبر پختونخوا کا حصہ بن گئے ۔ صدر مملکت نے فاٹا کے انضمام پر سابقہ قبائلی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ قبائلی عوام کو پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آئینی حقوق حاصل ہو گئے ، انضمام کے بعدفاٹا کی تر قی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام سے خطے میں استحکام پیدا ہو گا ،اس موقع پرڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں بدل گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اب ڈپٹی کمشنر کہلائیں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ نئے اضلاع میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک ہزار ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ، آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز ، وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ خان اورقومی سلامتی مشیرلیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔