اپریل میں سوئس گھڑیوں کی فروخت میں 14 فیصد اضافہ،

1.76بلین فرانک مالیت کی گھڑیاں ہانگ کانگ برآمد کی گئیں

جمعرات مئی 15:16

اپریل میں سوئس گھڑیوں کی فروخت میں 14 فیصد اضافہ،
زیورخ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) گزشتہ ماہ اپریل میں سوئس گھڑیوں کی فروخت میں 14 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ سوئس گھڑیوں کی بڑی مارکیٹ ہانگ کانگ سے ان کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

دی فیڈریشن آف سوئس واچ انڈسٹریز کے مطابق مارچ میں انکی گھڑیوں کی طلب جمود کا شکاررہنے کے بعد اپریل میں چودہ فیصدتک بڑھی،انھوں نے بتایا کہ سال کے پہلے چار ماہ میں سوئس گھڑیوں کی برآمد میں گذشتہ سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں 11فیصد اضافہ سے 6.7 بلین سوئس فرانک (6.75 بلین ڈالر )کا اضافہ ہوا۔

اپریل میں 1.76بلین فرانک مالیت کی گھڑیاں ہانگ کانگ برآمد کی گئیں۔ چین کے لئے سوئس گھڑیوں کی برآمد میں اپریل میں 11فیصد، امریکا کے لئی12.8 فیصد اور جرمنی کے لئے 12 فیصد اضافہ ہوا تاہم برطانیہ کے لئے ان کی سیل میں 14.7فیصد کمی آئی ۔

متعلقہ عنوان :