سٹار پائولش فٹ بال کھلاڑی لیوانڈووسکی کا بائرن میونخ کلب چھوڑنے کا ارادہ

جمعرات 31 مئی 2018 15:16

وارسا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پولینڈ کے نامور فٹ بالر رابرٹ لیوانڈووسکی ریکارڈ چیمپئن جرمن کلب بائرن میونخ کو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والے لیوانڈووسکی کو معاہدے کے تحت2021ء تک بائرن میونخ کیلئے کھیلنا تھا ۔ لیوانڈووسکی کے مشیر پینی زھاوی نے بتایا کہ بائرن میونخ کلب لیوانڈووسکی کی سوچ سے آگاہ ہے اور اس فارورڈ کھلاڑی کی اپنا کلب بدلنے کی خواہش کے پیچھے نہ تو مالی معاوضے سے متعلق کوئی سوچ کارفرما ہے اور نہ ہی کوئی خاص کلب، جہاں وہ جانا چاہتے ہوں۔

(جاری ہے)

زھاوی نے کہا کہ رابرٹ لیوانڈووسکی ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنا دنیا کے ہر بڑے فٹ بال کلب کی خواہش ہو سکتی ہے۔ ان کے مشیر کے مطابق وہ اس لئے اب بائرن میونخ کو چھوڑنا چاہتے ہیں کہ ان کے خیال میں اب ان کیلئے تبدیلی اور ایک نئے چیلنج کا وقت آ گیا ہے ۔ بائرن میونخ کی طرف سے ان رپورٹوں کے بعد کہا گیا ہے کہ یہ کلب اپنے بہترین کھلاڑیوں کے بارے میں چاہے گا کہ وہ آئندہ اس کیلئے کھیلتے رہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین برسوں سے لیوانڈووسکی جرمن فیڈرل لیگ میں ہر سال سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرتے چلے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :