علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کرناباعث شرمندگی ہے-اسلام آباد ہائی کورٹ

کیا ہی اچھا ہوتا علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے-عدالت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 31 مئی 2018 15:09

علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کرناباعث شرمندگی ہے-اسلام ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 مئی۔2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کرناباعث شرمندگی قرار دے دیا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ جسٹس اطہر من اللہ نے علی جہانگیرصدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیرتعینات کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ اور شہزاد صدیق علوی ایڈووکیٹ کی درخواست کی پیروی حسن مان ایڈووکیٹ نے کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیرصدیقی کوامریکامیں سفیرتعینات کرناباعث شرمندگی قرار دے دیا اور استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل بتائیں کے علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کیلئے باعث شرمندگی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ہے، عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں۔ جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے، عدالت مملکت پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہ رہی ہے، پاکستان کا امیج عدالت کو عزیز ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس معاملے کو نئی حکومت کے آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کے عدالت حکم پاس کر کے وفاق کو اکا بکا کر دوں ،نئی حکومت کو آنے دیں، نگران حکومت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کے عدالت حکم پاس کر کے وفاق کو اکا بکا کر دوں ،نئی حکومت کو آنے دیں، نگران حکومت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔