سپیکر کی تحمل اور برداشت کی وجہ سے ایوان نے پانچ سال مکمل کئے ہیں، نواب یوسف تالپور

جمعرات مئی 15:19

سپیکر کی تحمل اور برداشت کی وجہ سے ایوان نے پانچ سال مکمل کئے ہیں، نواب ..
اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے کہا ہے کہ سپیکر کی تحمل اور برداشت کی وجہ سے ایوان نے پانچ سال مکمل کئے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر یوسف تالپور نے ہائوس کو بہتر طریقے سے چلانے پر سپیکر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ تحمل‘ برداشت اور بردباری سے اس ہائوس نے پانچ سال کی مدت مکمل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل ایف آئی اے نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ 2011ء میں وزیراعظم نے میرے حلقے کے لئے جو فنڈز دیئے تھے اس میں خورد برد ہوئی ہے، یہ پری پول رگنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2011ء میں جو سڑک بنی تھی کیا وہ اس حالت میں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز اراکین کے پاس نہیں بلکہ متعلقہ محکموں کے پاس ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ 2011ء میں بدترین سیلاب آیا تھا اور وزیراعظم نے دورہ بھی کیا تھا۔