قومی جونیئر سکواش ٹیم پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

جمعرات مئی 15:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) قومی جونیئرسکواش ٹیم پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے اے پی پی کو بتایاکہ دونوں ایونٹس 20 جون سے یکم جولائی تک ملائیشیا میں کھیلے جائیں گے جس میں 8 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے دونوں ایونٹس کیلئے جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز پہلے سے لئے تھے اور ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں تاہم ان کا باضابطہ اعلان آئندہ دو روز تک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے منتخب شدہ کھلاڑیوں کا تربیت کیلئے کیمپ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ ملائشیا میں ہونے والے سکواش ٹورنامنٹ میں ایشیائی 10 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریںگے۔ تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے مابین کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے ۔ امید ہے کہ قومی جونیئر ٹیم ان ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :