قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نفیس احمد قومی خواتین کھلاڑیوں کے ہیڈ کوچ مقرر

جمعرات 31 مئی 2018 15:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نفیس احمد کو قومی خواتین کھلاڑیوں کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نفیس احمد کی کوچنگ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سال 2002ء اور 2006ء کے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کونسل نے قومی خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے انہیں ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :