Live Updates

نگراں وزیراعلی کا نام واپس لینے کے فیصلے کے پیچھے عمران خان کی روحانی پیشوا کاہاتھ ہے

پی پی رہنما فیصل میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی روحانی پیشواکے مطابق عمران خان کا نام ’ن‘ پر ختم ہوتا ہے اور ناصر ’ن‘ سے شروع ہوتاہے،اس لیے ناصرکھوسہ نگران وزیراعظم کے لیے مناسب نہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 15:28

نگراں وزیراعلی کا نام واپس لینے کے فیصلے کے پیچھے عمران خان کی روحانی ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی 2018ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہت سارے رہنما پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں اور ان میں سے ایک دو دوستوں نے مجھے ایک بتا بتائی ۔ بعد میں اس بات کی تصدیق میں نے تحریک انصاف کے کچھ اور لوگوں سے بھی کی۔ جن کے ساتھ میرا بیس بیس سال سے تعلق ہے۔

فیصل میر کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے دراصل اس لیے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام اعلان کرنے کے بعد واپس لیا کیونکہ ان کی روحانی پیشوا نے عمران خان کی تاریخ پیدائش اور ناصر کھوسہ کی تاریخ پیدائش کا زائچہ نکالا ،جس کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا کہ عمران خان کا نام ’ن‘ پر ختم ہوتا ہے جہاں سے ناصر کام ’ن‘ سے شروع ہوتاہے اور اس لیے ناصر کھوسہ نگراں وزیر اعلی کے لیے مناسب نہیں رہے گا اور اس طرح کی کچھ اورروحانی باتیں تھیں۔

(جاری ہے)

فیصل میرنے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اس طرح کا فیصلہ لینے سے پہلے انہیں پہلے میٹنگ کروالینی چاہیے۔ اب ساری پی ٹی کی لیڈرشپ بیچاری دفاعی پوزیشن میں آگئی، ہرطرف سے تنقید ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر یہ بات لے آئیں کہ ہمارا روحانیت پر زیادہ یقین ہے اور ہم لوگ ٹھیک ہیں اور اپنی کور کمیٹی سے پہلے روحانی طریقے سے طے کروالینا چاہیے تھا، اس کے بعد نام کور کمیٹی میں آنا چاہیے تھا ۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا اس فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم غلط فہمی کا شکار ہو گئے تھے، اس لیے جلد بازی میں نام دے بیٹھے، پارٹی میں مشاورت کے بعد نیا نام دیں گے۔ میاں محمود الرشید نے موقف اپنایا کہ نام مجھے پارٹی چیئرمین کی طرف سے دیئے گئے تھے۔ طارق کھوسہ اور ناصر کھوسہ کے ناموں کی وجہ سے کنفوژن ہوئی۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات