آئندہ 50 سال میں سینما ہالز صرف میوزیم میں ہی دکھائی دیں گے،اداکار نصیر الدین شاہ

جمعرات 31 مئی 2018 15:33

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ 50سال میں سینما صرف میوزم میں ہی دکھائی دیں گے کیونکہ فلموں کا مستقبل کمپیوٹرز اور ویب پر سکٹر جائے گا،نصیرالدین شاہ نے یہ بات ایک بات چیت میں کی ہے جس میں انھوں نے مزید کہا کہ ایک وقت آئندہ پچاس سالوں میں آنے والا ہے جب سینما ہالز میوزیمز کی زینت ہوں گے جہاں لوگ جا کر نئی نسل کو بتائیں گے کہ وہ کہاں کھڑے ہو کر ٹکٹ لیتے تھے،سکرین کو دکھا کر بتائیں گے کہ یہاں فلم چلتی تھیں اور اس دوران وہ کہاں بیٹھتے تھے اور کہاں سے پاپ کارن خریدتے تھے اور مزے کرتے تھے،انھوں نے کہاکہ ویب نے سینما تفریح کا تصورہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :