اناستاسیا پائولیچنکووا اور سمانتھا سٹوسر نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

جمعرات 31 مئی 2018 15:33

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) روس کی نامور ٹینس سٹار اناستاسیا پائولیچنکووا اور انکی آسٹریلین جوڑی دار سمانتھا سٹوسر فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں روس کی نامور ٹینس سٹار اناستاسیا پائولیچنکووا اور انکی آسٹریلین جوڑی دار سمانتھا سٹوسر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کی لیسلی کرکہوم اور انکی بیلاروس کی جوڑی دار لیڈزیا ماروزاوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :