فرنچ اوپن ٹینس، نوویک جوکووچ، باٹسٹا ایگٹ، فرننڈو ورڈسکو اور کارینو بسٹا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 31 مئی 2018 15:33

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) نوویک جوکووچ، باٹسٹا ایگٹ، فرننڈو ورڈسکو اور پبلو کارینو بسٹا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ کے چوتھے روز مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچز میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مونار کو 7-6، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی، اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے گیرالڈو کو شکست فاش سے دوچار کیا، اسپین کے پبلو کارینو بسٹا نے ارجنٹائنی کھلاڑی ڈیلبونس کو زیر کر کے تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، اسپین کے ہی فرننڈو ورڈسکو نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا، انہوں نے ارجنٹائن کے ایندروزی کو ہرا کر تیسرے رائونڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :