صوابی، پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدنام زمانہ اشتہاری ڈکیت فضل حیات کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

جمعرات مئی 17:43

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) صوابی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدنام زمانہ اشتہاری ڈکیت فضل حیات کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2عدد ہینڈگرنیڈ،ایک عدد کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس برآمد کرلی ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اشتہاری ملزم فضل حیات ولد جانس خان پولیس کو کئی ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم فضل حیات ولد جانس خان سکنہ مانیری محلہ سین خیل اذان زرگل سسر کے گھر میں موجود ہونے کا اطلاع ملی ،جس پر ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی منصف خان بمع نفری پولیس بمقام جائے وقوعہ چھاپہ زنی ہوکر ملزم اشتہاری نے فرار ہونے کی کوشش کی ،اس موقع پر سب انسپکٹر منتظر خان،اے ایس آئی نظر محمد ،اے ایس آئی شاہی ملک اور سب انسپکٹر جاوید خان پہنچ کرملزم اشتہاری کو گرفتار کرنے کی کوشش تو انہوں نے پولیس پارٹی پر کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کی اس دوران پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم کی کمر پر معمولی لگ کر زخمی ہو کرگرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 2عدد ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف سمیت درجنوں کارتوس برآمد کرلی ، ملزم اشتہاری فضل حیات ڈکیتی،، قتل،، راہزنی،،منشیات فروشی اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے،اشتہاری ملزم 3سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔